ایمانوئل میکرون کا امریکا اور ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

0
ایمانوئل میکرون کا امریکا اور ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

ایمانوئل میکرون کا امریکا اور ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکا اور ایران سے اپیل کی ہے کہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے اقدامات کریں۔

فرانس کے صدر نے کہا کہ اگر امریکا آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا چاہتا ہے تو یہ ایک مثبت پیشرفت ہوگی، تاہم ان کے مطابق اس معاملے کا مستقل حل بات چیت اور تعاون ہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ فرانس کسی ایسی کارروائی میں شریک نہیں ہوگا جس میں طاقت کا استعمال کیا جائے۔ ان کے مطابق ایک عارضی نوعیت کا مشن تشکیل دیا گیا ہے جو اس وقت فعال ہے، لیکن مستقل حل صرف اسی صورت ممکن ہے جب تمام فریق مل کر اس اہم سمندری گزرگاہ کو کھولنے پر اتفاق کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے