بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری: 63 ارب 94 کروڑ روپے تک ریلیف کا امکان

0
بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری: 63 ارب 94 کروڑ روپے تک ریلیف کا امکان

بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری: 63 ارب 94 کروڑ روپے تک ریلیف کا امکان

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بڑے ریلیف کی امید پیدا ہوگئی ہے، جہاں ڈسکوز نے کیلنڈر سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی ہے۔

درخواست کے مطابق صارفین کو مجموعی طور پر 63 ارب 94 کروڑ روپے تک ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نیپرا میں 19 مئی کو سماعت مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ڈسکوز کا کہنا ہے کہ سسٹم کے استعمال کے چارجز اور مارکیٹ آپریشن فیس کی مد میں 11 ارب 24 کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ انکریمنٹل یونٹس کی مد میں 23 ارب 51 کروڑ روپے کمی کی درخواست بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ صارفین کو ریلیف دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد کیا جائے گا، جس پر ملک بھر کے بجلی صارفین کی نظریں مرکوز ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے