چارسدہ حملہ کیس میں اہم پیش رفت، مبینہ حملہ آور نیٹ ورک کا سراغ

0
چارسدہ حملہ کیس میں اہم پیش رفت، مبینہ حملہ آور نیٹ ورک کا سراغ

چارسدہ حملہ کیس میں اہم پیش رفت، مبینہ حملہ آور نیٹ ورک کا سراغ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک))چارسدہ میں شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس پر حملے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس نے مبینہ حملہ آور نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تصاویر حاصل کر لی گئی ہیں، جن میں سے ایک مشتبہ شخص کی شناخت بھی کر لی گئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق شناخت ہونے والا دہشتگرد ایک کالعدم تنظیم کا رکن ہے۔

تفتیشی ٹیم نے مولانا محمد ادریس کے ڈرائیور کا بیان بھی قلمبند کر لیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ پر استعمال ہونے والے موبائل ڈیٹا کے حصول کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مردان ریجن کے پرانے ہائی پروفائل کیسز میں ملوث ملزمان کو بھی شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مولانا ادریس کی گاڑی کا تعاقب کرنے والے مشتبہ افراد کی پروفائلنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق شناخت ہونے والے دہشتگرد کے کوائف اور دیگر شواہد پر مزید تحقیقات جاری ہیں اور جلد مزید پیش رفت متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے