خطے میں کشیدگی کم کرنے کی اپیل، سعودی عرب نے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کا اعادہ کیا

0
خطے میں کشیدگی کم کرنے کی اپیل، سعودی عرب نے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کا اعادہ کیا

خطے میں کشیدگی کم کرنے کی اپیل، سعودی عرب نے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کا اعادہ کیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)سعودی عرب نے خطے میں جاری حالیہ فوجی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

جدہ میں سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں علاقائی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کیا جائے اور تنازعات کے حل کے لیے سفارتی راستہ اپنایا جائے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سعودی عرب خطے میں مسائل کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایسا سیاسی حل تلاش کیا جانا چاہیے جو خطے کو مزید عدم استحکام اور کشیدگی سے بچا سکے، کیونکہ موجودہ صورتحال نہ خطے اور نہ ہی عالمی امن کے مفاد میں ہے۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی محفوظ اور بلا رکاوٹ آمد و رفت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں سعودی وزارتِ انصاف اور پاکستانی وزارتِ قانون کے درمیان تعاون کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت کی منظوری بھی دی گئی، جو دونوں ممالک کے درمیان قانونی شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے