رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے، تعلیمی اداروں میں 3 چھٹیاں ناقابل قبول ہیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے ؛جماعت اسلامی لاہور
رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے، تعلیمی اداروں میں 3 چھٹیاں ناقابل قبول ہیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے ؛جماعت اسلامی لاہور
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)لاہور میں جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی اور معاشی مسائل پر تفصیلی مؤقف پیش کیا۔
پریس کانفرنس میں نائب امیر جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، چوہدری محمد شوکت، صدر پبلک ایڈ کمیٹی قیصر شریف، سیکرٹری شاہد نوید ملک اور رہنما احمد سلمان بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ رات 8 بجے تاجروں کی دکانیں بند کروانے کا فیصلہ عوامی اور کاروباری طبقے کے لیے نقصان دہ ہے اور اسے فوری طور پر واپس لیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے چھوٹے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں اور معاشی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں ہفتے میں تین چھٹیاں دینا قابل قبول نہیں، کیونکہ اس سے طلبہ کی تعلیم اور تعلیمی نظام متاثر ہو رہا ہے۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔