چین نے ایران کے خلاف جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا، کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان

0
چین نے ایران کے خلاف جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا، کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان

چین نے ایران کے خلاف جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا، کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کے دوران امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کارروائیوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں خطے کی صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وزیرِ خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ چین مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھنے کے لیے تیار ہے اور کشیدگی میں کمی کو ترجیح دیتا ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ ایک شفاف اور جامع معاہدہ چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین ایران کا قریبی دوست ہے اور موجودہ حالات میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

ملاقات کو خطے کی سفارتی صورتحال کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس میں مختلف فریقین کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے