شمالی کوریا کے آئین میں ترمیم، کم جونگ اُن کو ریاستی امور کے کمیشن کا سربراہ اور جوہری اختیار مل گیا
شمالی کوریا کے آئین میں ترمیم، کم جونگ اُن کو ریاستی امور کے کمیشن کا سربراہ اور جوہری اختیار مل گیا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے نظرِ ثانی شدہ آئین میں ملک کے رہنما کم جونگ اُن کو باضابطہ طور پر ریاستی امور کے کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد انہیں ملک کی جوہری صلاحیتوں کے استعمال سے متعلق اہم اختیارات حاصل ہو گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق آئینی تبدیلی کے تحت شمالی کوریا کی قیادت کو مزید مضبوط اور مرکزی بنایا گیا ہے، اور کم جونگ اُن کو دفاعی و اسٹریٹجک فیصلوں میں فیصلہ کن اختیار حاصل ہو گیا ہے، جس میں جوہری طاقت کے استعمال سے متعلق فیصلے بھی شامل ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت شمالی کوریا جنگ کے خطرات کو روکنے کے لیے اپنی جوہری صلاحیت کو مزید بڑھانے کی حکمت عملی پر عمل کرے گا۔
بین الاقوامی مبصرین کے مطابق یہ آئینی تبدیلی خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے، جبکہ عالمی سطح پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔