پی ٹی آئی میں اختلافات نمایاں، سلمان اکرم راجا کا ارکان پارلیمنٹ پر سخت مؤقف
پی ٹی آئی میں اختلافات نمایاں، سلمان اکرم راجا کا ارکان پارلیمنٹ پر سخت مؤقف
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اگر کسی سطح پر رہائی کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں تو انہیں اس کا علم نہیں۔ انہوں نے پارٹی کے اندرونی معاملات پر واضح مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وہ ارکان پارلیمنٹ سامنے لائے جائیں جو بانی پی ٹی آئی سے اظہارِ یکجہتی کے لیے عدالت نہیں آتے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کے اندر کچھ عناصر اسے کمزور کر رہے ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی کی رہائی سے متعلق سوال پر بھی لاعلمی ظاہر کی۔
مزید برآں، انہوں نے پارٹی فنڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی پارلیمنٹیرینز مناسب تنخواہیں لینے کے باوجود پارٹی فنڈ میں حصہ نہیں ڈال رہے۔