شدید گرمی میں لال پیاز کا استعمال لو سے بچاؤ میں مددگار قرار

0
شدید گرمی میں لال پیاز کا استعمال لو سے بچاؤ میں مددگار قرار

شدید گرمی میں لال پیاز کا استعمال لو سے بچاؤ میں مددگار قرار

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ماہرینِ غذائیت کا کہنا ہے کہ موسمِ گرما میں سفید یا گلابی پیاز کے مقابلے میں لال پیاز کا استعمال جسم کو لو لگنے اور شدید گرمی کے اثرات سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق لال پیاز میں اینٹی آکسیڈنٹس، فلیونوئیڈز، معدنیات اور پانی کی مناسب مقدار پائی جاتی ہے، جو جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی پوری کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق شدید گرمی میں جسم کو پسینہ، چکر، سر درد، متلی اور کمزوری جیسے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے، جبکہ لال پیاز ان اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ لال پیاز ہاضمہ بہتر بنانے، جسم میں پانی کا توازن برقرار رکھنے اور آنتوں کی صحت بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق کچی لال پیاز کو کھانوں کے ساتھ بطور سلاد استعمال کرنے سے پیٹ پھولنے کی شکایت کم ہوتی ہے اور معدے کے مفید جراثیم میں اضافہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لال پیاز میں موجود قدرتی اجزاء دورانِ خون بہتر بنانے اور گرمی سے پیدا ہونے والے دباؤ کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، تاہم ماہرین نے واضح کیا ہے کہ لال پیاز صرف معاون غذا ہے اور ہیٹ اسٹروک کا مکمل علاج نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے