ایران کا امریکا کو جنگ بندی و سفارتی تجاویز پر جواب آج پاکستان کے ذریعے بھیجے جانے کا امکان، آبنائے ہرمز میں نئی پالیسی سے کشیدگی میں اضافہ

0

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق تہران کی جانب سے امریکا کی جنگ بندی اور سفارتی تجاویز کا جواب آج پاکستانی ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کو بھیجے جانے کا امکان ہے۔ ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ اس وقت ان کی ترجیح مکمل جنگ بندی اور اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ ہے۔

ایرانی ذرائع کے مطابق تہران ابھی امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے اور فوری طور پر کوئی باضابطہ ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی گئی۔ تاہم بعض ایرانی سیاسی شخصیات نے اشارہ دیا ہے کہ جواب جلد پاکستان کے ذریعے پہنچایا جا سکتا ہے۔

ادھر ایران نے واضح کیا ہے کہ موجودہ مرحلے میں جوہری پروگرام پر مذاکرات زیر غور نہیں بلکہ صرف جنگ کے خاتمے پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ اگر یہ شرائط پوری ہوتی ہیں تو بعد کے مرحلے میں جوہری مذاکرات پر غور کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب ایران نے آبنائے ہرمز میں اپنی نگرانی سخت کرتے ہوئے “پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی” کے نام سے نیا ادارہ قائم کر دیا ہے، جس کے تحت خطے سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کو ایرانی حکام سے رابطہ کرنا ہوگا۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام عالمی توانائی ترسیل کے اہم راستے پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کا اشارہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے