بریڈفورڈ میں یومِ معرکۂ حق کی خصوصی تقریب 10 مئی کو منعقد ہوگی
بریڈفورڈ میں یومِ معرکۂ حق کی خصوصی تقریب 10 مئی کو منعقد ہوگی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)یومِ معرکۂ حق کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنے، قومی یکجہتی اور اتحاد کے اظہار کے لیے پاکستانی قونصل خانہ بریڈفورڈ میں ایک خصوصی تقریب 10 مئی کو صبح 11 بجے منعقد ہوگی۔
تقریب میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے، جہاں شرکاء پاکستان سے محبت، قومی یکجہتی اور اہم قومی تاریخی واقعات کی یاد تازہ کریں گے۔
منتظمین کے مطابق تقریب کا مقصد کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا اور قومی اتحاد و یگانگت کا پیغام دینا ہے۔ اس موقع پر کمیونٹی کے تمام افراد کو بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ یومِ معرکۂ حق کو جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا سکے۔