محسن نقوی ایشیاء کپ امور پر بات چیت کیلئے ڈھاکا پہنچ گئے

0
محسن نقوی ایشیاء کپ امور پر بات چیت کیلئے ڈھاکا پہنچ گئے

محسن نقوی ایشیاء کپ امور پر بات چیت کیلئے ڈھاکا پہنچ گئے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)محسن نقوی ایک روزہ دورے پر ڈھاکا پہنچ گئے، جہاں وہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے دوران ایشیاء کپ سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

محسن نقوی بی سی بی کی ایڈ ہاک کمیٹی کے سربراہ تمیم اقبال سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں آئندہ ایشیاء کپ کے انتظامات اور باہمی تعاون پر گفتگو متوقع ہے۔

چیئرمین پی سی بی پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل بھی دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ ایشیاء کپ 2027 کی میزبانی بنگلا دیش کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے