انڈوں کا باقاعدہ استعمال دماغی بیماری کے خطرے میں نمایاں کمی سے منسلک
انڈوں کا باقاعدہ استعمال دماغی بیماری کے خطرے میں نمایاں کمی سے منسلک
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عام خوراک میں شامل انڈے دماغی صحت پر مثبت اثر ڈال سکتے ہیں اور عمر رسیدہ افراد میں ڈیمینشیا کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق جو افراد باقاعدگی سے انڈے کھاتے ہیں اُن میں الزائمر جیسے مرض کا خطرہ نسبتاً کم پایا گیا۔ 65 سال سے زائد عمر کے تقریباً 40 ہزار افراد کے تجزیے میں یہ دیکھا گیا کہ انڈوں کا استعمال دماغی بیماریوں کے امکانات میں نمایاں کمی سے جڑا ہوا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جو افراد ہفتے میں کم از کم پانچ دن روزانہ ایک انڈہ کھاتے تھے، ان میں اس دماغی بیماری کا خطرہ 27 فیصد تک کم دیکھا گیا، جبکہ مہینے میں صرف ایک سے تین بار انڈے کھانے والوں میں یہ خطرہ 17 فیصد کم رہا۔ اسی طرح ہفتے میں دو سے چار انڈے کھانے والے افراد میں بھی خطرے میں 20 فیصد تک کمی نوٹ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق یہ نتائج اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ متوازن غذا، خصوصاً انڈوں کا مناسب استعمال، دماغی صحت کو بہتر رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔