دالیں اور سویا سے بھرپور غذا ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ نمایاں طور پر کم کر سکتی ہے، نئی تحقیق
دالیں اور سویا سے بھرپور غذا ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ نمایاں طور پر کم کر سکتی ہے، نئی تحقیق
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دالیں، چنے، لوبیا اور سویا سے بھرپور غذا ہائی بلڈ پریشر (بلڈ پریشر کی زیادتی) کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کر سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق روزانہ تقریباً 170 گرام دالیں، چنے اور لوبیا جبکہ 60 سے 80 گرام سویا سے بنی غذائیں جیسے ٹوفو اور ایڈامامی کا استعمال صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
یہ تحقیق Nutrition Science کے ماہرین، جن میں King’s College London researchers شامل ہیں، کی جانب سے کی گئی اور اس کے نتائج معروف جریدے BMJ Nutrition Prevention & Health میں شائع ہوئے۔
نتائج کے مطابق جو افراد زیادہ مقدار میں دالیں اور سویا استعمال کرتے ہیں، ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کم کھانے والوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم پایا گیا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ دالوں کے زیادہ استعمال سے خطرہ تقریباً 16 فیصد اور سویا کے زیادہ استعمال سے 19 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔
مزید تجزیے سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ روزانہ 170 گرام دالیں یا چنے استعمال کرنے سے ہائی بلڈ پریشر کے خطرے میں تقریباً 30 فیصد کمی جبکہ 60 سے 80 گرام سویا غذاؤں کے استعمال سے یہ خطرہ 28 سے 29 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔