کیئر اسٹارمر نے مستعفی معاونین کی جگہ نئی تقرریاں کر دیں

0
کیئر اسٹارمر نے مستعفی معاونین کی جگہ نئی تقرریاں کر دیں

کیئر اسٹارمر نے مستعفی معاونین کی جگہ نئی تقرریاں کر دیں

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)Keir Starmer نے مستعفی ہونے والے وزارتی معاونین کی جگہ نئی تقرریاں کر دی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ برٹن سیمپسن کو معاون برائے محکمۂ صحت و سماجی نگہداشت، لِنزی فارن ورتھ کو وزارتِ انصاف جبکہ جین کرکہم کو معاونِ محکمۂ ماحولیات مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مائیکل پین کو معاونِ وزارتِ داخلہ اور ٹم روکا کو معاونِ محکمۂ محنت کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رکنِ پارلیمنٹ Sean Woodcock کو معاون برائے کابینہ مقرر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل حالیہ انتخابات اور لیڈر شپ چیلنج سے متعلق خطاب میں Keir Starmer نے کہا تھا کہ انتخابی نتائج انتہائی مشکل تھے اور وہ ان کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور عوام کو امید دلانے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے