ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی

0
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی، کراچی میں گرمی برقرار

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی، کراچی میں گرمی برقرار

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں آج بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے، جبکہ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا کے چند مقامات پر بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، مردان، نوشہرہ، مانسہرہ، صوابی، چارسدہ اور باجوڑ میں بھی بارش کی توقع ہے۔ دیر، چترال، مالاکنڈ اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، جبکہ ایبٹ آباد، ہری پور اور دیگر بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ بنوں، لکی مروت، کرک اور ڈی آئی خان میں بھی مختلف مقامات پر بارش متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے