لبلبے کے کینسر کے علاج میں نئی امید، “ڈیریکسون ریسب” دوا پر تحقیق حوصلہ افزا
لبلبے کے کینسر کے علاج میں نئی امید، “ڈیریکسون ریسب” دوا پر تحقیق حوصلہ افزا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)نئی کلینیکل تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ Derexon Resib لبلبے کے کینسر کے آخری اور خطرناک مرحلے میں مبتلا مریضوں کی بقا کے امکانات کو نمایاں طور پر بہتر بنا سکتی ہے۔
Pancreatic cancer ایک ایسا مرض ہے جس کی تشخیص اکثر اس وقت ہوتی ہے جب کینسر جسم میں پھیل چکا ہوتا ہے اور سرجری ممکن نہیں رہتی۔ ایسے مریضوں کے لیے کیموتھراپی بنیادی علاج ہوتی ہے، تاہم تشخیص کے بعد زیادہ تر مریض ایک سال کے اندر جان کی بازی ہار دیتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق 90 فیصد سے زائد مریضوں میں KRAS mutation پائی جاتی ہے، جو کینسر کے تیزی سے پھیلاؤ کا باعث بنتی ہے۔ ماہرین طویل عرصے تک سمجھتے رہے کہ اس میوٹیشن سے جڑے کینسر کا مؤثر علاج ممکن نہیں۔
تاہم گزشتہ دہائی میں RAS inhibitors جیسی ادویات ایک امید کے طور پر سامنے آئی ہیں، جو خاص طور پر تبدیل شدہ جینز، خصوصاً KRAS، کو نشانہ بنا کر ان کے اثرات کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر نئی دوا پر مزید تحقیق کے بعد اس کے نتائج برقرار رہتے ہیں تو یہ لبلبے کے کینسر کے علاج میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے، تاہم ابھی وسیع پیمانے پر کلینیکل ٹرائلز کی ضرورت باقی ہے۔