پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کیوں؟ قیمتوں میں ٹیکسز اور لیویز کا بڑا حصہ سامنے آ گیا

0
پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کیوں؟ قیمتوں میں ٹیکسز اور لیویز کا بڑا حصہ سامنے آ گیا

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کیوں؟ قیمتوں میں ٹیکسز اور لیویز کا بڑا حصہ سامنے آ گیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق فی لیٹر قیمت کا بڑا حصہ مختلف ٹیکسز، لیویز اور مارجنز پر مشتمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں نمایاں اضافہ حکومتی لیوی، کسٹم ڈیوٹی، ڈسٹری بیوشن مارجن، کمپنیوں کے منافع اور دیگر چارجز کی وجہ سے ہے۔

پیٹرول پر مختلف مدات میں شامل ہیں:

فی لیٹر تقریباً 117 روپے سے زائد پٹرولیم لیوی
29 روپے فی لیٹر پریمیم
22 روپے سے زائد کسٹم ڈیوٹی
8 روپے سے زائد آئل کمپنیوں کا منافع
ڈسٹری بیوشن اور فریٹ مارجن سمیت دیگر اخراجات
کلائمٹ سپورٹ لیوی اور ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ بھی شامل
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی بھاری ٹیکسز شامل ہیں جن میں لیوی، کسٹم ڈیوٹی، مارجنز اور دیگر اخراجات شامل ہیں، جس کے باعث مجموعی فی لیٹر قیمت تقریباً 300 روپے کے قریب پہنچ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر پیٹرول پر فی لیٹر بھاری ٹیکس وصولی کے باعث اصل قیمت سے کہیں زیادہ ادائیگی صارفین کو کرنا پڑ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے