ملک بھر میں آندھی، گرج چمک اور تیز بارشوں کا الرٹ جاری

0
آندھی، گرج چمک اور تیز بارشوں

آندھی، گرج چمک اور تیز بارشوں

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک) Pakistan Meteorological Department نے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور تیز بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ National Disaster Management Authority نے بھی آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران شدید موسمی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے اضلاع پشاور، صوابی، مردان، نوشہرہ اور چارسدہ میں شام کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح شانگلہ، کالام، سوات، دیر، چترال اور بونیر میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کوہستان، ملاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ اور ہری پور میں تیز بارش متوقع ہے، جبکہ باجوڑ، مہمند، اورکزئی اور خیبر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کوہاٹ، کرم، ہنگو، کرک، لکی مروت، پاڑہ چنار اور وزیرستان میں بھی آندھی اور بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بالائی اضلاع میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

ادھر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پٹن میں 8 جبکہ پاڑہ چنار میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے