ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عید الاضحی 27 مئی کو ہوگی
ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عید الاضحی 27 مئی کو ہوگی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت جاری ہے، تاہم اب تک ذوالحجہ 1447 ہجری کے چاند سے متعلق کوئی معتبر شہادت موصول نہیں ہوئی۔
زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں جاری ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند نظر آنے کا امکان رات 8 بج کر 5 منٹ تک تھا جبکہ چاند تقریباً 63 منٹ تک افق پر موجود رہا، تاہم تاحال چاند نظر آنے کی کوئی شہادت سامنے نہیں آئی۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ مختلف زونل کمیٹیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور جیسے ہی معتبر شہادت موصول ہوگی، چاند نظر آنے یا نہ آنے کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔
دوسری جانب سپارکو نے پیش گوئی کی تھی کہ 17 مئی 2026 کی شام ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔ سپارکو کے مطابق نئے چاند کی عمر غروب آفتاب کے وقت تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ تھی جبکہ ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 60 منٹ کا فرق متوقع تھا۔
سپارکو نے امکان ظاہر کیا تھا کہ یکم ذوالحجہ 18 مئی بروز پیر جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ہوسکتی ہے، تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔