عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، پاکستان میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

0
عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، پاکستان میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، پاکستان میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث مختلف عالمی بینچ مارکس کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں 1.84 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 107 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ دوسری جانب برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 1.42 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 110.7 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ ہونے لگا۔

اماراتی خام تیل مربان کی قیمت میں سب سے زیادہ 3.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی طلب میں اضافے اور سپلائی سے متعلق خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں چند روز قبل پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی تھی، تاہم اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہا تو ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے