وانا میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، 3افراد جاں بحق، 4 زخمی
وانا میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)Wana کے علاقے رستم بازار کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او محمد طاہر کے مطابق دھماکے میں احمد زئی وزیر قبیلے کے سربراہ بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق حملے میں قبائلی سربراہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔