لبنانی فوجی سربراہ کا جی ایچ کیو دورہ، پاکستان اور لبنان کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لبنانی فوجی سربراہ کا جی ایچ کیو دورہ، پاکستان اور لبنان کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
لبنانی مسلح افواج کے کمانڈر اِن چیف جنرل روڈولف ہائیکل نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے Asim Munir سے ملاقات کی۔
Inter-Services Public Relations کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر لبنانی کمانڈر اِن چیف کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے پاکستان اور لبنان کی مسلح افواج کے درمیان پیشہ ورانہ روابط اور تربیتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لبنان کے ساتھ دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور پاکستان کی جانب سے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
لبنانی فوجی سربراہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل مہارت کو سراہا جبکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک نے فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔