لاہور سمیت پنجاب میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش گوئی
لاہور سمیت پنجاب میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش گوئی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
لاہور: محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کے اثرات برقرار ہیں، جس کے باعث لاہور میں دوپہر اور شام کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی اسی نوعیت کی صورتحال متوقع ہے۔
لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کے باعث گرمی کی شدت برقرار رہی۔