ایران کی ٹارگٹ کلنگ فہرست میں میرا نام پہلے نمبر پر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

0
ایران کی ٹارگٹ کلنگ فہرست میں میرا نام پہلے نمبر پر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

ایران کی ٹارگٹ کلنگ فہرست میں میرا نام پہلے نمبر پر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

ترکیہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ فہرست میں ان کا نام پہلے نمبر پر شامل ہے۔

ترکیہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایک نئی فہرست سامنے آئی ہے جس میں ان کا نام سرفہرست ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ انہیں ٹک ٹاک پر پہلے نمبر پر ہونا زیادہ پسند ہے، تاہم ٹارگٹ کلنگ کی فہرست میں بھی ان کا نام پہلے نمبر پر ہے۔

امریکی صدر نے بتایا کہ وہ قطر کی جانب سے تحفے میں دیے گئے بوئنگ طیارے کے ذریعے امریکا واپس نہیں جائیں گے، کیونکہ انہیں سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس کے بجائے سابق ایئر فورس ون طیارے میں سفر کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ حالیہ فوجی حملوں کے بعد ایران کے ساتھ مکمل جنگ یا وسیع پیمانے پر تنازع دوبارہ شروع ہوگا۔ ان کے بقول، ایران نے چند اہداف کو نشانہ بنایا، جس کے جواب میں امریکا نے کہیں زیادہ سخت کارروائی کی، اور ان کا خیال ہے کہ یہ معاملہ جلد اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال جلد معمول پر آ جائے گی، جس سے خطے میں استحکام آئے گا اور تیل کی عالمی ترسیل سمیت مجموعی حالات مزید محفوظ ہوں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر اس سے قبل ایران پر جون میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کر چکے ہیں، جبکہ حالیہ حملوں کے تبادلے کے بعد خلیجی خطے میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے