مولانا فضل الرحمٰن کی کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات جاری رکھنے کی اپیل

0
مولانا فضل الرحمٰن کی کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات جاری رکھنے کی اپیل

مولانا فضل الرحمٰن کی کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات جاری رکھنے کی اپیل

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمٰن نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کرے اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرے جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو۔

مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی مسئلے کے حل کے لیے سرگرم ہیں، اس لیے حکومت سے مذاکرات کے لیے انہیں کچھ مہلت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی خواہش ہے کہ معاملہ پرامن طریقے سے حل ہو اور کسی قسم کا خون خرابہ یا فساد نہ ہو۔

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مثبت پیش رفت نہ صرف موجودہ مسئلے کے حل کے لیے بلکہ کشمیر، پاکستان اور کشمیری عوام کے درمیان باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے