پمز نرسری میں نومولود بچوں کی ہلاکت، وزیراعظم کا سخت ایکشن؛ سیکریٹری صحت معطل، اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم

0

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے واقعے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے متعلقہ افسران پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے وفاقی سیکریٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کرکے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا، جبکہ واقعے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔

تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان کریں گے، جبکہ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر بیرسٹر نویل اعوان بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

واضح رہے کہ آج صبح پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں صبح 6 بج کر 45 منٹ پر آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر ایئر کنڈیشن کمپریسر پھٹنے کے بعد آگ لگی، جس پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 نومولود موجود تھے، جن میں سے ایک بچے کو لیڈی ڈاکٹر نے بچا لیا جبکہ 15 نومولود جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

وزیراعظم نے واقعے کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین کرکے کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے