امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے قطر کے رابطے جاری، مختلف تجاویز زیرِ غور

0
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے قطر کے رابطے جاری، مختلف تجاویز زیرِ غور

امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے قطر کے رابطے جاری، مختلف تجاویز زیرِ غور

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

دوحہ: قطر نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے رابطے جاری ہیں، جبکہ دونوں فریقوں کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کے لیے مختلف تجاویز اور طریقہ کار پر غور کیا جا رہا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ قطری حکام روزانہ کی بنیاد پر امریکا اور ایران سے ٹیلی فونک رابطے میں ہیں۔

ماجد الانصاری کے مطابق قطر مذاکرات کی بحالی کے لیے ایران سے بھی براہِ راست رابطے میں ہے اور فریقین کی مذاکرات کی میز پر واپسی کے لیے مختلف خیالات اور طریقہ کار زیرِ غور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قطر اور پاکستان کی قیادت میں جاری ثالثی کے عمل میں تمام فریقوں کی مکمل شرکت پر زور دیا جا رہا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔

ماجد الانصاری کے مطابق قطر کی اولین ترجیح آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو معمول پر لانا ہے۔ قطر اس سے قبل بھی آبنائے ہرمز کھولنے اور امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کے لیے ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرچکا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے