آبنائے ہرمز کی صورتحال: ایران اور عمان کے درمیان آج اہم مذاکرات ہوں گے

0
آبنائے ہرمز کی صورتحال: ایران اور عمان کے درمیان آج اہم مذاکرات ہوں گے

آبنائے ہرمز کی صورتحال: ایران اور عمان کے درمیان آج اہم مذاکرات ہوں گے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

آبنائے ہرمز اور بحری گزرگاہوں سے متعلق ایران اور عمان کے درمیان آج اہم مذاکرات ہوں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی برآمد سے متعلق امریکی دعوے نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران نے بلغاریہ کو امریکی طیاروں کو ری فیولنگ کی سہولت فراہم کرنے پر حملوں سے خبردار بھی کیا ہے۔

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے خلاف اقتصادی جنگ جاری رہی تو آبنائے ہرمز سے تیل کا ایک قطرہ بھی گزرنے نہیں دیا جائے گا۔

محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف بار بار عائد کی جانے والی امریکی پابندیاں نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوں گی، کیونکہ ماضی میں بھی یہ اقدامات اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیر معیشت سید علی مدنی زادہ نے کہا ہے کہ ایران امریکی پابندیوں کا مکمل مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے اور امریکا ایران کی مالیاتی شریانیں نہیں کاٹ سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے