سانحۂ پمز: ایک اور افسر کو قصوروار قرار، 9 افراد نوکری سے فارغ کیے گئے، مصطفیٰ کمال

0
سانحۂ پمز: ایک اور افسر کو قصوروار قرار، 9 افراد نوکری سے فارغ کیے گئے، مصطفیٰ کمال

سانحۂ پمز: ایک اور افسر کو قصوروار قرار، 9 افراد نوکری سے فارغ کیے گئے، مصطفیٰ کمال

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سانحۂ پمز سے متعلق کارروائی کے دوران ایک اور افسر کو قصوروار قرار دیا گیا ہے، جبکہ مجموعی طور پر 9 افراد کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

’ مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ میں 8 افراد کو قصوروار قرار دیا گیا تھا، جن ک خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کے لیے وزارتِ داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

ان کے مطابق تفصیلی رپورٹ میں 33 سفارشات پیش کی گئی ہیں، جن پر عمل درآمد میں کچھ وقت لگے گا۔ وزیراعظم نے پمز کے فائر سیفٹی سسٹم اور اسٹرکچر میں بہتری کے لیے 3 ماہ کی مہلت دی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ پمز میں آئندہ 15 روز میں 176 بستروں پر مشتمل نئی ایمرجنسی فعال ہو جائے گی۔

مصطفیٰ کمال نے انتظامی امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بچانے اور چلانے کا واحد طریقہ انتظامی یونٹس کا قیام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومتیں تمام وسائل اور اختیارات اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتیں اس لیے احتجاج کر رہی ہیں تاکہ ان کے اقتدار کا سورج غروب نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے