ایران نے براہِ راست امریکا سے رابطہ کیا، معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ
ایران نے براہِ راست امریکا سے رابطہ کیا، معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا سے براہِ راست رابطہ کیا ہے اور وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔
شمالی کیرولائنا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدہ چاہتا ہے، اب دیکھنا ہوگا کہ معاملہ کس سمت آگے بڑھتا ہے۔
ایرانی رابطے سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی جانب سے ان سے براہِ راست رابطہ کیا گیا ہے۔
جنگ کی موجودہ صورتحال سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے امریکا جنگ کے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔
ٹرمپ کے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ دوسری جانب تنازع کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔