گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان
گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان کے مطابق گزشتہ سات روز کے دوران ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 26 روپے 88 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے اضافہ ہوا۔
ٹرانسپورٹرز کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرایوں میں اضافے کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے اخراجات بڑھنے اور ان کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔