ایشین گیمز ویمن کرکٹ: سری لنکا نے پاکستان کو سیمی فائنل میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشین گیمز ویمن کرکٹ: سری لنکا نے پاکستان کو سیمی فائنل میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
ایشین گیمز کے ویمن کرکٹ سیمی فائنل میں سری لنکا ویمن نے پاکستان ویمن کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا نے 17.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
سری لنکا کی کپتان چماری اتاپتو نے 83 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ ہسینی پریرا نے 42 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء اور نشرہ سندھو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی بیٹنگ میں عائشہ ظفر نے 71 جبکہ شوال ذوالفقار نے 54 رنز اسکور کیے۔