کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی قومی ٹیم میں واپسی کے لیے اہم شرط رکھ دی

0
کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی قومی ٹیم میں واپسی کے لیے اہم شرط رکھ دی

کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی قومی ٹیم میں واپسی کے لیے اہم شرط رکھ دی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے قومی ٹیم میں واپسی کے لیے ایک اہم شرط عائد کردی۔

پرتگالی میڈیا کے مطابق 41 سالہ رونالڈو اس وقت تک پرتگال کی نمائندگی نہیں کرنا چاہتے جب تک موجودہ ہیڈ کوچ جارجے جیزس عہدے پر موجود ہیں۔

رپورٹس کے مطابق رونالڈو گزشتہ ہفتے کوچ سے اختلافات کے بعد قومی ٹیم کا کیمپ چھوڑ کر سعودی عرب واپس چلے گئے تھے۔ انہیں ناروے کے خلاف میچ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر بھی میدان میں نہیں اتارا گیا، جبکہ ڈنمارک کے خلاف میچ میں بھی انہیں بینچ پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب جارجے جیزس نے رونالڈو کی قومی ٹیم میں واپسی کا دروازہ کھلا رکھتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو اگلے انٹرنیشنل کال اپ میں ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں اور دونوں کے درمیان بات چیت بھی ہوسکتی ہے۔

پرتگالی فٹبال فیڈریشن کے صدر پیڈرو پروینسا نے بھی رونالڈو اور کوچ کے درمیان پیدا ہونے والی صورتِ حال کو ’غلط فہمی‘ قرار دیا ہے۔

رونالڈو پرتگال کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے اور سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 2003 میں قومی ٹیم کے لیے ڈیبیو کیا تھا۔ رونالڈو حال ہی میں کہہ چکے ہیں کہ موجودہ سال ممکنہ طور پر ان کے فٹبال کیریئر کا آخری سال ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے