خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان، وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع

0
خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان، وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع

خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان، وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس شروع ہوگیا، جس میں خیبر پختون خوا کی امن و امان اور انتظامی صورتِ حال سمیت اہم آئینی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات اور سیکیورٹی چیلنجز پر غور کیا جائے گا، جبکہ پولیس اور حساس اداروں کی خصوصی رپورٹس بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کے 8 قبائلی اضلاع سمیت 12 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے، جبکہ ان اضلاع کے لیے فاٹا کونسل تشکیل دینے کا منصوبہ بھی سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ فاٹا کونسل کی سربراہی ایڈیشنل چیف سیکریٹری (اے سی ایس) کرے گا، جبکہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) بھی کونسل کا حصہ ہوگا۔ اس کے علاوہ ہر ضلع سے چار مقامی افراد کو کونسل میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبے کے باقی اضلاع میں گورنر راج نافذ کرنے کے معاملے پر بھی غور متوقع ہے۔ تاہم ان تجاویز کی باضابطہ منظوری اور حتمی فیصلوں کی تصدیق سرکاری اعلان کے بعد ہی ہوسکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے