محسن نقوی پشاور پہنچ گئے، ایپکس کمیٹی اجلاس میں سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیا جائے گا
محسن نقوی پشاور پہنچ گئے، ایپکس کمیٹی اجلاس میں سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیا جائے گا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
پشاور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی صوبائی ایپکس کمیٹی کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے پشاور پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور دیگر سینئر حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس کی صدارت گورنر فیصل کریم کنڈی دوپہر ایک بجے کریں گے۔
اجلاس میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا، عسکری حکام اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے افسران شرکت کریں گے۔
اجلاس کے دوران صوبے میں سیکیورٹی کی صورتحال اور سیکیورٹی پلان کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے گا، جبکہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔