پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

0
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

میچ سے قبل سری لنکن ٹیم نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، جبکہ پاکستانی ٹیم نے آرام کو ترجیح دی۔

تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ قومی ٹیم تیسرے میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں کلین سویپ کرنے کی کوشش کرے گی، جبکہ سری لنکن ٹیم آخری میچ جیت کر سیریز کا اختتام فتح کے ساتھ کرنے کی خواہاں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے