اسرائیل میں فوجی بجٹ میں 32 ارب شیکل کا اضافہ، ریزرو فوجیوں اور غزہ علاقوں کے لیے بھی فنڈز مختص
اسرائیل میں فوجی بجٹ میں 32 ارب شیکل کا اضافہ، ریزرو فوجیوں اور غزہ علاقوں کے لیے بھی فنڈز مختص
تل ابیب سے رپورٹ ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ نے فوج کے لیے نیا بجٹ منظور کر لیا ہے، جس میں سکیورٹی کے لیے 32 ارب شیکل کا اضافہ شامل ہے۔
اس بجٹ میں ریزرو فوجیوں کے لیے 6 ارب شیکل اور غزہ کے قریب اسرائیلی علاقوں کی بحالی کے لیے 5 ارب شیکل مختص کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل ریزرو فوجیوں کے لیے 20 ارب شیکل دی جا چکی ہیں۔
تاہم اسرائیلی شہریوں کا کہنا ہے کہ بھاری ٹیکس دینے کے باوجود وہ اپنے گھروں میں محفوظ نہیں ہیں۔
نیتن یاہو نے کہا کہ فوج اور سکیورٹی اداروں کو مکمل وسائل فراہم کیے جائیں گے، جبکہ عوام کو ٹیکس سلیب میں تبدیلی کے ذریعے ریلیف دیا جائے گا۔