ٹرمپ کے اعلان کے بعد عالمی تیل قیمتوں میں اضافہ، برینٹ 105 ڈالر سے تجاوز
ٹرمپ کے اعلان کے بعد عالمی تیل قیمتوں میں اضافہ، برینٹ 105 ڈالر سے تجاوز
Donald Trump کے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے توانائی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال مزید بڑھ گئی ہے۔
عالمی معیار کے برطانوی خام تیل Brent Crude کی قیمت تقریباً 4 فیصد اضافے کے بعد 105.55 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل West Texas Intermediate بھی 3 فیصد اضافے کے ساتھ 103 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں ممکنہ عسکری کارروائیوں اور تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث سرمایہ کار محتاط ہو گئے ہیں، جس کا براہِ راست اثر عالمی توانائی مارکیٹ پر پڑ رہا ہے۔
ٹرمپ کے حالیہ خطاب میں ایران کے خلاف کارروائی جاری رکھنے اور آئندہ ہفتوں میں مزید سخت اقدامات کے عندیے کے بعد مارکیٹ میں بے یقینی میں اضافہ ہوا ہے، جس سے قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آئی۔