پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ڈیٹا سنٹر پیکٹا کے کنٹرول میں منتقل

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ڈیٹا سنٹر پیکٹا کے کنٹرول میں منتقل

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ڈیٹا سنٹر پیکٹا کے کنٹرول میں منتقل

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

پنجاب حکومت نے تعلیمی شعبے میں شفافیت اور نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اہم انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ڈیٹا سنٹر منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ڈیٹا سنٹر اب پیکٹا (Punjab Education Curriculum and Training Authority) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے کنٹرول میں ہوگا۔ محکمہ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ ڈیٹا سکیورٹی اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

حکام کے مطابق ڈیٹا سنٹر کی نگرانی کی براہِ راست رپورٹ سیکرٹری ایجوکیشن کو پیش کی جائے گی، جبکہ منتقل ہونے والا عملہ اپنی موجودہ پوسٹنگ کے تحت بدستور تنخواہیں وصول کرتا رہے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ آئندہ پانچ ماہ کے دوران خصوصی مہارت رکھنے والے انسانی وسائل (اسپیشلائزڈ ہیومن ریسورس) کی بھرتی بھی کی جائے گی تاکہ نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق پیف اور پیماء کے تحت ٹھیکے پر دیے گئے اسکولوں کی مانیٹرنگ کے لیے بھی نیا نظام متعارف کرایا جائے گا، جس کا مقصد تعلیمی معیار اور نگرانی کے عمل کو بہتر بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے