مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں شہریوں کے لیے مفت سفری سہولیات کا آغاز

0
مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں شہریوں کے لیے مفت سفری سہولیات کا آغاز

مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں شہریوں کے لیے مفت سفری سہولیات کا آغاز


مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے پنجاب بھر میں عوام کو مشکل حالات میں ریلیف دینے کے لیے مفت سفری سہولیات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے تحت میٹرو بس، اورنج لائن میٹرو ٹرین، سپیڈو اور گرین الیکٹرک بسوں میں شہری مفت سفر کر سکیں گے۔ اعداد و شمار کے مطابق اورنج لائن ٹرین سے روزانہ 3 لاکھ سے زائد مسافر، لاہور میٹرو بس سے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔ سپیڈو بسوں کے ذریعے تقریباً پونے 2 لاکھ اور گرین الیکٹرک بسوں کے ذریعے روزانہ تقریباً ساڑھے 17 ہزار مسافر مفت سفر کر سکیں گے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے اس اقدام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سہولت غریب اور متوسط طبقے کے لیے بڑا ریلیف فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آتے ہی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی کی جائے گی۔

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے شہریوں کے لیے مفت سفری سہولیات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پنجاب بھر میں شہری سرکاری بسوں پر مفت سفر کر سکیں گے تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے