پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس میں 1308 پوائنٹس کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس میں 1308 پوائنٹس کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں 100 انڈیکس 1308 پوائنٹس کی کمی کے بعد 150,398 پر بند ہوا۔
ہفتہ بھر کے دوران انڈیکس 12,690 پوائنٹس کے وسیع بینڈ میں گھومتا رہا، جس کی بلند ترین سطح 157,347 جبکہ کم ترین سطح 144,656 ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ایک ہفتے میں مجموعی طور پر 2.45 ارب شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت تقریباً 140 ارب روپے رہی۔
دوسری جانب مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، جو 160 ارب روپے کم ہو کر 16,725 ارب روپے کی سطح پر آ گئی، جو سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کی عکاسی کرتی ہے۔