عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں اپیلوں کی جلد سماعت کی درخواست
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں اپیلوں کی جلد سماعت کی درخواست
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ون کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیلوں کی جلد سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواستیں دائر کر دی ہیں۔
یہ درخواستیں بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے جمع کروائی گئی ہیں، جن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 31 جنوری 2024 کو سنائی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلیں تاحال زیر التوا ہیں اور انہیں باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا گیا۔
درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اپیلوں کو جلد از جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے تاکہ کیس کا فیصلہ ممکن ہو سکے۔