پیٹرول 378 روپے فی لیٹر، حکومت کا بڑا ریلیف پیکج: لیوی میں 80 روپے کمی، ٹرانسپورٹ اور کسانوں کے لیے سبسڈی کا اعلان

0
پیٹرول 378 روپے فی لیٹر، حکومت کا بڑا ریلیف پیکج: لیوی میں 80 روپے کمی، ٹرانسپورٹ اور کسانوں کے لیے سبسڈی کا اعلان

پیٹرول 378 روپے فی لیٹر، حکومت کا بڑا ریلیف پیکج: لیوی میں 80 روپے کمی، ٹرانسپورٹ اور کسانوں کے لیے سبسڈی کا اعلان


وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت 378 روپے فی لیٹر مقرر کر دی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے فی لیٹر 80 روپے لیوی میں کمی کی ہے تاکہ عوام پر بوجھ کم کیا جا سکے۔

قوم سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خلیجی خطے میں جنگ کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران 129 ارب روپے خرچ کر کے عوام کو قیمتوں میں فوری اضافے سے بچایا۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کو فی لیٹر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی جبکہ گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بھی ایک ماہ تک فی لیٹر 100 روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ چھوٹے ٹرکوں کو 70 ہزار، بڑے ٹرکوں کو 80 ہزار اور بسوں کو ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ امداد فراہم کی جائے گی جبکہ پاکستان ریلوے کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور عاصم منیر سمیت دیگر قیادت خطے میں امن کے قیام کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، اور اس مشکل وقت میں قومی اتحاد ہی مسائل کا حل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے