موسم کی غیر مستحکم صورتحال: ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی، گرج چمک اور بارش کا امکان
موسم کی غیر مستحکم صورتحال: ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی، گرج چمک اور بارش کا امکان
آج رات اور جمعہ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا میں بیشتر مقامات جبکہ پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ چند علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا:
کرم، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت، بنوں، کرک، ہنگو، کوہاٹ، چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، صوابی اور چارسدہ میں تیز ہواؤں، آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش، بلند پہاڑوں پر برفباری جبکہ چند مقامات پر شدید موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
پنجاب:
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، نورپور تھل، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، پاکپتن، اوکاڑہ، قصور، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، تونسہ شریف، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولپور، ساہیوال، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ممکن ہے۔
سندھ:
میرپورخاص، سانگھڑ، عمر کوٹ، نگر پارکر، تھرپارکر، دادو، قمبر شہداد کوٹ، کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، شہید بینظیر آباد اور نوشہروفیروز میں کہیں کہیں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش۔ کراچی، حیدرآباد، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین اور سجاول میں بھی تیز ہواؤں اور بارش کا امکان، بالائی اضلاع میں چند مقامات پر ژالہ باری۔
کشمیر و گلگت بلتستان:
مطلع ابرآلود، تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔
متاثرہ علاقوں میں خطرات:
شمال مشرقی بلوچستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالے، اور زیریں خیبر پختونخوا میں طغیانی کا خطرہ۔ آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کے باعث کمزور ڈھانچوں جیسے بجلی کے کھمبے، بل بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ میں کھڑی فصلوں کو بھی نقصان کا امکان ہے۔
ماہرین شہریوں کو ہدایت کر رہے ہیں کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خطرناک علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔