آئی پی ایل میں متنازع فیصلوں کیخلاف آوازیں بلند ہونے لگیں

0
آئی پی ایل میں متنازع فیصلوں کیخلاف آوازیں بلند ہونے لگیں

آئی پی ایل میں متنازع فیصلوں کیخلاف آوازیں بلند ہونے لگیں

نئی دہلی — بھارتی کرکٹ لیگ انڈین پریمیئر لیگ میں متنازع امپائرنگ فیصلوں کے خلاف آوازیں بلند ہونے لگی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سن رائزرز حیدرآباد نے اپنے خلاف ہونے والے متنازع فیصلوں پر بی سی سی آئی کو باقاعدہ خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق رواں سیزن میں ٹیم کو اپنے ابتدائی تین میچز میں ایسے فیصلوں کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے اس کی کارکردگی پر منفی اثر ڈالا۔

سب سے نمایاں واقعہ اویش خان سے متعلق سامنے آیا، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے باؤنڈری لائن کے پیچھے بیٹ کے ذریعے گیند کو روک کر چار رنز بچائے، حالانکہ کرکٹ قوانین کے مطابق ایسی صورت میں پانچ رنز کی پنالٹی دی جانی چاہیے تھی۔

اس معاملے کے بعد شائقین اور ماہرین کی جانب سے بھی امپائرنگ کے معیار پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جبکہ امکان ہے کہ بورڈ اس شکایت پر غور کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے