آئی پی ایل میں ان فٹ غیرملکی کھلاڑیوں پر پابندی لگائی جائے، سنیل گواسکر کا مطالبہ
آئی پی ایل میں ان فٹ غیرملکی کھلاڑیوں پر پابندی لگائی جائے، سنیل گواسکر کا مطالبہ
بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے انڈین پریمیئر لیگ میں ان فٹ غیرملکی کھلاڑیوں کی شمولیت پر سوال اٹھاتے ہوئے ان پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ تجویز آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمیرون گرین کی حالیہ کارکردگی کے تناظر میں پیش کی، جو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے تین میچز میں محض 18، 2 اور 4 رنز ہی بنا سکے ہیں۔
مزید برآں، ٹیم میں آل راؤنڈر کے طور پر شامل ہونے کے باوجود گرین نے اب تک بولنگ بھی نہیں کی، جس پر ان کی فٹنس کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔
گواسکر کا کہنا تھا کہ ایسے کھلاڑی جو ٹورنامنٹ کے آغاز سے دستیاب نہ ہوں یا مکمل فٹ نہ ہوں، انہیں آئی پی ایل میں شرکت کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ حصہ نہیں لے سکتا تو اسے خود دستبردار ہونا چاہیے تاکہ فرنچائز متبادل کھلاڑی کو شامل کر سکے۔