میڈویڈوف کی بدترین شکست، غصے میں آکر کورٹ پر ریکٹ توڑ دیا
میڈویڈوف کی بدترین شکست، غصے میں آکر کورٹ پر ریکٹ توڑ دیا
روسی ٹینس اسٹار ڈینئیل میڈویڈوف کو مونٹی کارلو ماسٹرز کے ابتدائی مرحلے میں حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور کورٹ پر ریکٹ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق اطالوی کھلاڑی میٹیو بارٹینی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈویڈوف کو یکطرفہ مقابلے میں 0-6 اور 0-6 سے شکست دی۔ یہ میچ محض 49 منٹ میں ختم ہوگیا، اور میڈویڈوف اپنے کیریئر میں پہلی بار کسی میچ میں ایک بھی گیم جیتنے میں ناکام رہے۔
میچ کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میڈویڈوف شدید مایوسی کے باعث کورٹ پر اپنا ریکٹ توڑ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ میٹیو بارٹینی کی ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل کسی بھی کھلاڑی کے خلاف پہلی فتح ہے، جسے ٹینس حلقوں میں ایک بڑی اپ سیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔