جنگ بندی خطرے میں: خلاف ورزیاں جاری رہیں تو ایران معاہدے سے دستبردار ہونے کا عندیہ

0
جنگ بندی خطرے میں: خلاف ورزیاں جاری رہیں تو ایران معاہدے سے دستبردار ہونے کا عندیہ

جنگ بندی خطرے میں: خلاف ورزیاں جاری رہیں تو ایران معاہدے سے دستبردار ہونے کا عندیہ


ایرانی میڈیا نے اہم ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اگر اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو ایران عبوری جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے۔

ایک ایرانی اہلکار کے مطابق امریکا اگر اسرائیل کو قابو میں رکھنے میں ناکام رہا تو ایران غیر معمولی اقدامات اٹھاتے ہوئے طاقت کے استعمال سے جواب دے گا۔ اہلکار نے مزید کہا کہ بدھ کو ہونے والی جارحیت کے ردعمل میں اہداف پہلے ہی مقرر کیے جا چکے ہیں۔

اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا تھا کہ مذاکرات سے قبل پیش کی گئی 10 نکاتی تجاویز کے تین اہم نکات کی خلاف ورزی ہو چکی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران کی فضائی حدود میں ڈرون دراندازی کی گئی، یورینیئم افزودگی کے حق کو تسلیم نہیں کیا گیا، اور لبنان میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔

ایرانی قیادت کے بیانات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے