اسرائیلی فضائی حملے جاری، لبنان میں ہلاکتیں 250 سے تجاوز، 1100 سے زائد زخمی

0
اسرائیلی فضائی حملے جاری، لبنان میں ہلاکتیں 250 سے تجاوز، 1100 سے زائد زخمی

اسرائیلی فضائی حملے جاری، لبنان میں ہلاکتیں 250 سے تجاوز، 1100 سے زائد زخمی


ایران کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے لبنان پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے جاری رکھے، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہو گیا ہے۔

لبنان کی سول ڈیفنس اور وزارتِ صحت کے مطابق ملک بھر میں اب تک کم از کم 254 افراد جاں بحق جبکہ 1100 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں اور ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت بیروت سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں 92 افراد جاں بحق اور 742 زخمی ہوئے، جبکہ جنوبی مضافاتی علاقوں میں 61 افراد جاں بحق اور 200 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دیگر متاثرہ علاقوں میں بعلبک، ہرمیل، نبیطہ، سدون اور طیر شامل ہیں، جہاں بھی جانی نقصان رپورٹ ہوا ہے۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق صرف ایک دن کے دوران ہونے والے حملوں میں 112 افراد جاں بحق اور 800 سے زائد زخمی ہوئے، جس کے بعد ملک بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ حکام نے عوام سے خون کے عطیات دینے کی اپیل بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے